کراچی کے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد پر بکرا چوری کا مقدمہ درج

گوجرانوالہ (ایچ آراین ڈبلیو) پولیس اہلکار بھائی کے ساتھ بکرا چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا، اہل علاقہ نے پولیس اہلکار اور اس کے بھائی کی ڈنڈوں سے پٹائی کردی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشتعل ہجوم سے جان چھڑائی۔ دونوں بھائیوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ کراچی کے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد پر بکرا چوری کا مقدمہ درج، لوہیانوالہ کا رہائشی پولیس اہلکار وقاص اپنے بھائی کے ساتھ اروپ موڑ کے قریب ایک ڈیرے سے بکرا چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا، دونوں بھائی بکرا چوری کرکے موٹر سائیکل پر فرار ہو رہے تھے کہ اہل علاقہ نے تعاقب کر کے دونوں کو پکڑ لیا۔