اپنی ہی بیوی کو قتل کرنے والا سفاک ملزم چند ہی گھنٹوں میں گرفتار

سرگودھا (ایچ آراین ڈبلیو) اپنی ہی بیوی کو قتل کرنے والا سفاک ملزم چند ہی گھنٹوں میں گرفتار، سفاک ملزم گل مواز نے اپنی بیوی کو تشدد کر کے بے دردی سےقتل کیا، ابتدائی تفتیش میں واقعہ گھریلو رنجش پر پیش آیا، وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ شاہ پور صدر اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے، ملزم کا تعاقب کرتے ہوئے پولیس نے ملزم گل مواز کو فوری گرفتار کر لیا