جی 7 ممالک کی ایران پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی

جنیوا (ایچ آراین ڈبلیو)‌جی سیون کے وزرائے خارجہ کا اجلاس تین روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا اور اجلاس میں غزہ پٹی کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا

اجلاس کے اختتامی بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرے اور حماس تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے۔

جی سیون ممالک کو غزہ کی پٹی میں بڑی تعداد میں نہتے شہریوں کے قتل عام پر گہری تشویش ہے۔

غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی شدید مخالفت کرتے ہیں، رفح میں کسی بھی فوجی کارروائی سے ہولناک انسانی سانحہ جنم لے گا

اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ایران اور اس کی حمایت یافتہ قوتیں حملے فوری طور پر روکیں،

خطے اوربین الاقوامی امن کی تباہی کی ذمہ داری ایران پر عائد ہوتی ہے، ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار ہیں۔

جی سیون ممالک میں امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور جاپان کے علاوہ یورپی یونین بھی شامل ہے۔