سٹوڈدینٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کے چئیرمین کو رہا کرنے کا مطالبہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو ) اسٹوڈدینٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کی کور کمیٹی کے ممبران نے مشترکہ بیان میں فیڈریشن کے چیئرمین ندیم مرزا کی غیر قانونی گرفتاری اور جھوٹے مقدمات بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورکہا ہے کہ حیدرآباد پولیس کی جانب سے رات گئے گرفتاری انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ایجوکیشن مافیا کے سرپرستوں کی جانب سے جب ایک سچے انسان کو جھکانے اور دبانے کی ساری کوششیں بیکار ہوگئیں تو وہ اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ ایس اپ ایف کے تمام ممبران، والدین اور طلبہ وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی پولیس سندھ، اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس تمام معاملے کی شفاف اور اعلیٰ سطح کی تحقیقات کی جائیں۔ ندیم مرزا پر بنائے گئے جھوٹے مقدمات میں ملوث عناصر اور افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ طلبہ و والدین کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے والے بہادر انسان کی رہائی کے لئے فوری احکامات جاری کئے جائیں۔ مزید برآں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے اسٹوڈینٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کی کور کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس آج رات 8 بجے منعقد کیا جائے گا#