اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو بھاری تعداد میں شراب سمیت گرفتار کرلیا گیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ شاہراہِ فیصل پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو بھاری تعداد میں شراب سمیت گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان بھاری تعداد میں شراب کی سپلائی لیکر جارہے تھے۔ پولیس نے اسنیپ چیکینگ کے دوران کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل سوار دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، 30 بوتلز شراب، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزمان کے زیرِ استعمال موٹر سائیکل نمبری BRK-7038 کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔ ملزمان خود بھی وارداتوں سے قبل شراب کا استعمال کرتے ہیں اور نشے میں دھت ہوکر وارداتیں کرتے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں رب نواز ولد بھکر اور دانش ولد محمد بوٹا شامل ہیں۔