ٹنڈو محمد خان میں بدنام آئس ڈیلر پولیس مقابلہ میں زخمی حالت میں گرفتار

تنڈو محمد خان (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ ٹنڈو محمد خان سٹی کی حدود سونپاری کے قریب پولیس مقابلہ، بدنام زمانہ منشیات آئیس سپلائر زخمی حالت میں گرفتار

ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو محمد خان سٹی سب انسپکٹر عمران اختر چانڈیو اور انچارج سی ائی اے سب انسپکٹر علی نواز لغاری نے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ دوران پیٹرولنگ مخفی اطلاع پر بدنام زمانہ منشیات آئیس ڈیلر ایاز پرھیاڑ کے منشیات کے اڈے سونپاری میں چھاپہ مار کارروائی.

دوران کارروائی جیسے ہی پولیس پارٹی وہاں پہنچی تو منشیات فروشوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس نے بروقت حکمت عملی سے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ملزم منشیات آئیس ڈیلر ایاز پرھیاڑ ولد گل حسن کو زخمی حالت میں اسلحہ پسٹل اور منشیات سمیت حراست میں لے لیا. جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا.

زخمی ملزم ایاز پرھیاڑ کو علاج معالجے کیلئے سول ہسپتال ٹنڈو محمد خان منتقل کردیا گیا.

ابتدائی معلومات کے مطابق گرفتار زخمی ملزم جان لیوا منشیات آئیس کا بدنام زمانہ ڈیلر ہے اور اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے.

ملزم کے قبضے سے ایک عدد بغیر لائسنس غیر قانونی اسلحہ ٹی ٹی پسٹل، 4 عدد گولیاں, 5 گرام ہیروئن اور 1100 گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے۔

گرفتار ملزم ضلع ٹنڈو محمد خان کے مختلف تھانوں کے 07 سے زائد مقدمات میں ملوث و مطلوب معلوم ہوا جبکہ دیگر اضلاع کے مختلف تھانوں سے کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے

پولیس پارٹی کی طرف سے ملزم کے فرار ساتھی کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی جاری ہے جبکہ گردونواح کے علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں

پولیس کی جانب سے زخمی ملزم کے متعلق مزید معلومات اور ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، مزید انویسٹیگیشن جاری ہے.

ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان سید امداد علی شاہ صاحب نے ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو محمد خان سٹی، انچارج سی ائی اے اور پولیس پارٹی کے لیے نقد انعام, تعریفی سرٹیفکیٹ CC-III دینے کا اعلان اور شاباشی دی.