پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) ایسٹ، تھانہ محمود آباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایسٹ، پولیس نے خفیہ اطلاع پر چنیسر گوٹھ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی ایسٹ ، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 02 عدد پسٹلز بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیے گئے۔ ایس ایس پی ایسٹ، گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں اکتر عرف بنانا ولد اختر جان اور بہادر عرف کاگو ولد عبدالرزاق شامل ہیں۔ ایس ایس پی ایسٹ ، گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ور ہیں اور قبل از بھی غیر قانونی اسلحہ اور گٹکا ماوا کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں

1. مقدمہ الزام نمبر 184/2019 بجرم دفعہ 23 (i)A سندھ اسلحہ ایکٹ تھانہ محمود آباد۔
2. مقدمہ الزام نمبر 146/2022 بجرم دفعہ 8 (i)(ii) گٹکا ماوا ایکٹ تھانہ محمود آباد۔