یس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ کی والدہ ماجدہ کی نماز جنازہ اور تدفین کر دی گئی

حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ کی والدہ ماجدہ کی نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر سندھ پولیس کے اعلی افسران، صحافت و ادب سے تعلق رکھنے والی شخصیات، وکلاء حضرات، تاجر حضرات سمیت کئی دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات، سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات اور عمائدین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی

تدفین کی ادائیگی کے بعد تمام شرکاء نے SSP حیدرآباد امجد احمد شیخ صاحب، SSP جنید احمد شیخ اور ماجد احمد شیخ سے انکی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت و بخشش اور بلند درجات کیلئے دعا کی،

ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ صاحب کی والدہ ماجدہ کی نماز جنازہ عید گاہ رانی باغ میں ادا کی گئی جبکہ مرحومہ کو بابن شاہ قبرستان GOR کالونی میں سپردِ خاک کیا گیا