منگھوپیر اور پیرآباد تھانے نے مل کر ریٹائرڈ فوجی کا قاتل پکڑ لیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) منگھوپیر اور پیر آباد پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران ریٹائرڈ فوجی کا قاتل گرفتار کر لیا گیا- تفصیلات کے مطابق 29/30 اپریل کی درمیانی رات کو منگھوپیر جام چاکرو کچرہ کنڈی سے ملنے والی نامعلوم نعش کی شناخت ریٹائرڈ فوجی 45 سالہ ظفر کے نام سے ہوئی تھی – ظفر عرف فوجی کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع ممیر سے تھا جبکہ تھانہ پیر آباد کی حدود میانوالی کالونی میں رہائش پذیر تھا – ریٹائرڈ فوجی ظفر رکشہ پر آئسکریم فروخت کرتا تھا – ساتھ کام کرنے والے میر مرتضی مگسی نے قتل کا اعتراف کرلیا ملزم کے قبضے سے ظفر عرف فوجی کا رکشہ برآمد کر لیا گیا- ملزم میر مرتضی مگسی ولد میر محمد مگسی نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر ظفر کو منگھوپیر ونگی گوٹھ میں گولیاں مار کر قتل کیا اور نعش دیہہ جام چاکرو کچرہ کنڈی میں پھینک دی تھی – پولیس نے مقتول کی شناخت بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے نادرا سے کرانے کے بعد نعش ورثہ کے حوالے کی تھی- تھانہ منگھوپیر میں ریٹائرڈ فوجی ظفر کے قتل کا مقدمہ 129/2017 بجرم دفعہ 302/34 نامعلوم افراد کے خلاف درج تھا پولیس نے ملزم میر مرتضی مگسی ولد میر محمد مگسی کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ، ایس ایچ او منگھوپیر حاجی ثنااللہ اور ایس ایچ او پیر آباد مٹھل بھرگڑی نے بتایا کہ ملزم سے دوران تفتیش مزید انکشافات متوقع ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں