عمر ایوب کو ایک مرتبہ پھر پی ٹی آئی کا جنرل سیکریٹری منتخب کرلیا گیا

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی کمیٹی نے پارٹی اجلاس میں بڑا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق عمر ایوب کو پارٹی اجلاس میں سیکریٹری جنرل برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پارلیمانی اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد پاس کراوئی گئی۔ قرارداد کے مطابق عمر ایوب پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری ہوں گے اور اپنا استعفیٰ واپس لیں گے۔ پی ٹی آئی کے تمام قائدین نے متفقہ طور پر عمر ایوب کے جنرل سیکرٹری رہنے پر آمدگی کا اظہار کیا۔ قبل ازیں گزشتہ روز عمر ایوب نے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔