مولانا فضل الرحمان کا دوبارہ عام انتخابات کرانے کا مطالبہ

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک میں دوبارہ عام انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا،،کہا قوم کو ووٹ کا حق لوٹایا جائے،تمام ادارے اپنے دائرہ کار سے وابستہ ہوجائیں۔حکومت میں اتنا دم خم نہیں کہ ہماری شکایات کا ازالہ کر سکے، پاک افغان بارڈر پر جو کچھ ہو رہا ہے وہ بیرونی آقاؤں کے کہنے پر ہو رہا ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی کہاں کھڑی ہے کیا یہ سفارتی ناکامی نہیں؟۔پی ٹی آئی کی جانب سے ابھی تک مذاکراتی ٹیم کا اعلان نہیں کیا گیا، پی ٹی آئی قیادت میں یکسوئی کا فقدان ہے.
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس
کہا بہتر سیاسی ماحول ترتیب دینے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں،، ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام ادارے اپنے دائرہ کار سے وابستہ ہوں،، ملک میں دوبارہ عام انتخابات کرائے جائیں اور قوم کو ووٹ کا حق لوٹایا جائے.
مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی قیادت سے بھی شکوے شکایتیں کیں،،بولے پی ٹی آئی قیادت میں یکسوئی کا فقدان ہے،پی ٹی آئی کے خلاف موقف اور تحفظات بہت سنجیدہ ہیں،پی ٹی آئی نے ابھی تک مذاکراتی ٹیم کا بھی اعلان نہیں کیا
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ حکومت میں اتنا دم خم نہیں ان کی شکایات کا ازالہ کر سکے، پاک افغان بارڈر پر جو کچھ ہو رہا ہے وہ بیرونی آقا کے کہنے پر ہو رہا ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی کہاں کھڑی ہے کیا یہ سفارتی ناکامی نہیں؟
مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ مجلس شوریٰ نے اپنے پلیٹ فارم سے جدوجہد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہےہم ریاست کے لئے فکر مند ہیں طفل تسلیاں دینے کی کوشش نہ کی جائے۔