محکمہ تعلیم سندھ کا نیویارک کے تعلیمی اداروں سے آن لائن کوآرڈینیشن پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) محکمہ تعلیم سندھ کا نیویارک کے تعلیمی اداروں کے ساتھ کا آن لائین کوآرڈینیشن پروگرام شروع کے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سے نیو یارک اسٹیٹ کے اسمبلی اسپیکر فل راموس (Mr Phil Ramos) کی اپنے وفد کے ساتھ ملاقات میں اس بات بات اتفاق کیا گیا کہ اسکولز کو ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں لا کر ایک دوسرے سے سیکھنے کے مواقع کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ منگل کے روز کراچی کے نجی ہوٹل میں ہونے والے ملاقات میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ زاہد علی عباسی، سیکریٹری کالج ایجوکیشن صدف انیس شیخ، چیف پروگرام مینجر آر ایس یو ڈاکٹر جنید سموں، اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی جبکہ 32 رکنی وفد میں اسمبلی رکن ایلیک بروک، امریکن پاکستانی کمیٹی کے ڈاکٹر اعجاز، امتیاز راہی، امتیاز پیرزادہ، عامر میمن اور دیگر بھی موجود تھے۔ وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے نیو یارک اسٹیٹ کے اسمبلی اسپیکر فل راموس اور آۓ ہوۓ وفد کو سندھ میں تعلیمی چیلینجز کے سلسلے میں آگاہی دی، صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے سندھ کی تعلیم کی ترقی میں امریکی عوام کا قابل تعلیم تعاون رہا ہے، سندھ میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے سیلاب سے متاثر ہونے والے 108 اسکولز کی اسٹیٹ آف دی آرٹ عمارتیں تعمیر کی گئیں۔ وزیر تعلیم سندھ نے کہا ایک دوسرے سے سیکھنے کے لیے ورچوئل نظام کے تحت تعاون کو بڑھایا جا سکتا ہے۔ سردار شاہ نے مزید کہا کہ ہم اسکولز کو ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں لا کر مؤثر کوآرڈینیشن کر سکتے ہیں۔ وفد نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سندھ کے اسکولز اور نیویارک کے اسکولز کے مابین آن لائین کوآرڈینیشن قائم کیا جاۓ۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں ایک سرکاری اور ایک نجی اسکول کو نیویارک کے اسکولز کے ساتھ ورچوئل رابطہ شروع کیا جاۓ گا۔ سندھ اور نیویارک کے اسکولز کی کانفرسنگ کنیکٹوٹی سے اساتذہ اور طلباء اور ایک دوسرے معلومات کا تبادلہ کر سکیں گے۔ اس موقع پر نیو یارک اسٹیٹ کے اسمبلی اسپیکر فل راموس نے کہا کہ وہ نیویارک کمیونٹی کے طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آن لائین کانفرنسنگ کے ذریعہ امریکی طلبہ پاکستان کے بارے میں پاکستانی اساتذہ اور پاکستانی اساتذہ امریکیوں سے سیکھ سکتے ہیں۔ نیو یارک اسٹیٹ کے اسمبلی اسپیکر فل راموس نے کہا کہ امریکی اور پاکستانی تعلیمی اداروں کے آن لائین کوآرڈینیشن سے تکنینکی تعلیم اور شارٹ کورسز کو بھی متعارف کروایا جا سکتا ہے۔ ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ دونوں ملکوں کو عوام سے عوام تک رابطہ کاری کے سلسلے بڑھانے کے اقدامات کو فروغ دیا جاۓ۔