لیاقت پور: فوجی کالونی میں گھر سے پرانی لاش برآمد

لیاقت پور(ایچ آراین ڈبلیو) لیاقت پور تھانہ سٹی کی حدود فوجی کالونی میں گھر سے پرانی لاش برآمد ہوئی. لاش کی شناخت 46 سالہ محمد امین کے نام سے ہوئی. تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا. محمد امین نامی شخص گھر میں اکیلا رہتا تھا،تعفن اٹھنے پر اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی.