تھانہ جمشید کواٹرز پولیس کی کاررواٸی، ملزمان گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ، تھانہ جمشید کواٹرز پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر جہانگیر روڈ انکوائری آفس کے قریب کاروائی کرکے 02 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کلو سے زائد (1060 گرام) چرس، موبائل فون اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔ ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں سلمان شاہ ولد افسر شاہ اور اسرار شاہ ولد رحیم شاہ شامل ہیں۔