تھانہ سولجر بازار پولیس کی کاروائی، ملزمان گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ، تھانہ سولجر بازار پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے دورانِ گشت کاروائی کرکے دو اسٹریٹ کرمنلز ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی 02 عدد غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں محمد یوسف ولد محمد سلیم اور سجاد احمد ولد محمد فیاض شامل ہیں۔