ٹھٹہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

ٹھٹہ (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ 14 گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان گرفتار، مقدمات درج- 356 کلو گٹکا مٹیریل، 865 پیکٹ گٹکا ماوا، 1 سوزوکی پک اپ اور 1 موٹر سائیکل برآمد، ایس ایس پی ٹھٹہ کے احکامات پر (دہابیجی، گھارو اور سی آئی اے پولیس) نے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرکے گٹکا 14 گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان تاج محمد چانڈیو، صدام ملاح، حسن ملاح، نعیم میمن، نظیر خاصخیلی، عبد الغفار آرائین، شیر محمد کلمتی، علی حسن کلمتی، مسمات رخسانہ چاندیو، مسمات کلثوم سمیجو، مسمات نصیباں سمیجو، مسمات ساجدہ سمیجو، مسمات مھناز سمیجو اور مسمات مریم سمیجو کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان کے قبضے سے 356 کلو گٹکا مٹیریل، 865 پیکٹ گٹکا ماوا، 1 سوزوکی پک اپ اور 1 موٹر سائیکل برآمد کرکے ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں پر گٹکا ائیکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے۔