بینظیربھٹو شہید پارک میں فوڈ فیسٹول کا وزیربلدیات نے افتتاح کر دیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی میں سمندر کنارے بوٹ بیسن بے نظیر بھٹو شہید پارک میں مزیدار کھانوں کا کراچی سول فوڈ فیسٹیول کا افتتاح وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کیا۔اس موقع پر کمشنر کراچی افتخار شلوانی ، میٹروپولیٹن کمشنر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمن ،کراچی سول فوڈ فیسٹیول کے سی ای او سعد خان اور جنرل مینیجر جی ایم اویس سید بھی موجود تھے۔ایکٹوو میڈیا با اشتراک فوڈیز آر اَس کے زیر اہتمام کراچی شہر میں سول فوڈ فیسٹیول کی دھوم مچ گئی۔اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہمارے لیے بہت فخر کی بات ہے کہ ہم کراچی سول فوڈ فیسٹیول کی میزبانی کررہے ہیں ماضی میںکراچی اپنی شناخت کھو چکا تھاجس کو کراچی سول فوڈ فیسٹیول کے انعقاد نے شہر کراچی کو نئی زندگی دی ہے میں سندھ حکومت کی جانب سے کراچی سول فوڈ فیسٹیول کے سی ای او سعد خان کو بھرپور مبارکباد پیش کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی صورتحال کو بہتر بنانے میںاس طرح کی سرگرمیوں کو بحال کرنا بے حد ضروری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی اپنا اہم کردارادا کرر ہی ہے اورکراچی کو امن کا گہوارہ بنانے میںمزیدکام کررہی ہے۔ سی ای اوسعد خان نے کہا کہ ہمارا مقصد کراچی کی سرگرمیوں کراچی سول فوڈ فیسٹیول کے ذریعے بحال کرنا ہے ماضی میں شہر قائد کے ساتھ ہونے والے ظلم کوبھول کر اس شہر کی روشنیوں کو واپس بحال کرنا اور خوبصورت بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی افتخار شلوانی کی جانب سے منعقد کئے جانے والے دوسرے میرا تھون فیسٹیول کا انعقاد اورخوبصورت کراچی اسٹریٹ لائبریری بنانے کا مقصد دنیا میںکراچی شہر کا مثبت چہرہ دکھانا اور اپنے شہر کو خوبصورت بنانا اولین ترجیح ہے جس سے کراچی شہر میں پھر سے خوشیاں بکھر جائیں گی۔تقریب میں آرٹسٹ عمران اشرف، ژالے سرحدی ، آزیکا دانیال ، ، فرقان قریشی ، اسامہ خان اور دیگر معروف آرٹسٹ ، کالم نگار ، سیاسی و سماجی رہنمااور صحافیوں نے شرکت کی ۔کراچی سول فوڈ فیسٹیول میں مزیدار ، چٹ پٹے اور روایتی پکوان موجود تھے قومی اوربین القوامی کھانوں سے اسٹالز سجائے گئے وہیں موسیقی کے رنگوں میںمعروف گلوکار فرحان سعید، نبیل شوکت، نتاشہ بیگ،کشمیر بینڈ، راگا بوائز، ریتھ بینڈ،فیوژن بینڈاور دیگر نے اپنی آواز کا جادوگیا اورکراچی کی عوام کے دل جیت لیے اور حاضرین کی بڑی تعداد میں داد وصول کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں