درجہ حرارت میں کمی کے لیے جنگلات اور شجر کاری میں اضافہ نا گزیر ہے

کرا چی(ایچ آراین ڈبلیو) صوبائی وزیر بلدیات ،ہاو ¿سنگ، ٹاو ¿ن پلاننگ وجنگلات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ماحولیاتی وفضائی آلودگی کے خاتمے اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت میں کمی کے لیے جنگلات اور شجر کاری میں اضافہ نا گزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ کراچی میں لیاری ندی کے دونوں کناروں پر دنیا کے سب سے بڑے شہری جنگلات کے قیام کی رفتار کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا۔اجلا س میں سیکریٹری جنگلات سندھ عبدالرحیم سومرو، چیف کنزرویٹر کراچی قاضی عبدالجبار، کنزرویٹر عارف ڈومکی، کنزرویٹر سعید میرانی،ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسرز واجد سولنگی، کاشف دورانی اور مقصود میمن کے علاوہ دیگر بھی شریک تھے۔سیکریٹری جنگلات میں وزیر جنگلات کی اربن فورسٹری کے حوالے سے جاری اقدامات سے آگاہ کیا لیاری ندی کے کنارے پر جنگلات کے حوالے سے کام کی رفتار سے آگاہ کیا وزیر جنگلات نے اس موقع پر افسران کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے جلد از جلد اس پروجیکٹ کے افتتاح کو یقینی بنایا جائے۔صوبائی وزیر نے مزید ہدایت کی کہ نہ صرف کراچی بلکہ صوبے کے تمام اضلاع میں اس قسم کے پروجیکٹ شروع کیے جائیں اور اربن فارسٹری کا دائرہ کار پورے صوبے تک پھیلایا جائے۔انہوں نے کہا کہ گرین وکلین اورسرسبز سندھ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ویژن ہے اور اس ویژن کے تحت عملی جامہ پہنانے کے لیے سندھ حکومت ہر ممکن اقدامات میں مصروف ہے اور حکومت کی یہ کوشش ہے کے صوبہ سندھ کو مکمل گرین و کلین بنایا جائے اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنایا جائے اور انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔وزیر بلدیات و جنگلات سید ناصر حسین شاہ نے اجلاس کے بعد اپنی رہائشگاہ آنے والے درخواست گزاروں سے ملاقات کے موقع پر لوگوں کی شکایات اور احکامات جاری کیے کہ سرکاری دفاتر میں کام سے آنے والے افراد اور سائلین کے ساتھ نرمی کا برتاو ¿ کیا جائے اور ان کے جائز مسائل فوری حل کیے جائیں لوگوں کے مسائل اور کام میں بلاوجہ رکاوٹیں نہ ڈالی جائےں اور انہیں خواہ مخواہ کے چکر نہ لگوائے جائیں بصورت دیگر شکایات پر متعلقہ افسران کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سفارش قبول نہیں کی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر صوبے بھر میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے سلسلے میں منعقدہ کھلی کچہریوں میں متعلقہ ڈسٹرکٹ یا شہر کے سرکاری اداروں کے تمام متعلقہ افسران کی حاضری کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر لوگوں نے وزیر بلدیات کو پانی و سیوریج سمیت بلدیاتی اداروں کے ساتھ ساتھ درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر نے تمام افراد کو ان کے جائز مسائل کے حل کے لئے کوشش کی یقین دہانی کرائی جبکہ بعض درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات صادر کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں