گلبرگ ٹاؤن میں SBCA کے پرانے پاپیوں کی آمد، غیرقانونی تعمیرات کو پر لگ گئے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے SBCA کے پرانے پاپیوں کی گلبرگ ٹاؤن میں آمد، تحریری شکایت پر مزید رشوت وصول کرکے جعلی انہدامی کارروائی کا ڈرامہ، تفصیلات کے مطابق پلاٹ نمبرR.315 . Block 16
فیڈرل بی ایریا میں جرنلسٹ اور انویسٹی گیٹو رپورٹ علی زیدی نے غیرقانونی تعمیرات کی نشاندہی کی جس پر اس ٹاؤن میں آنے والے پرانے شکاری ڈائریکٹر رقیب احمد نے دکھاوے کی انہدامی کارروائی کی اور شکایت کو دبانے کی ضمن میں بلڈر سے مزید کرنسی سمیٹ‌ لی، ایچ آراین ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن میں اسٹیٹ کا کام کرنے والےغیر قانونی تعمیرات سے تیارکردہ پورشن کو لیگل بنا کر بیچنے لگے اور شہریوں کی زندگیوں اور جمع پونجی کو فراڈی بلڈر اور راشئ رشوت خور افسران کی ملی بھگت نےخطرے میں ڈال دیا ہے، انہوں‌نے الزام لگایا کہ ڈائریکٹر رقیب گلبرگ نے فراڈی بلڈرز اور ٹھیکیدار کی سرپرستی شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے ان کے حوصلے بلند ہو گئے اور وہ کھل کر غیرقانونی تعمیرات میں‌ مصروف عمل ہیں جبکہ ڈی جیSBCA نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں ، انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال سے کھیلنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے والا کوئی نہیں شہری پریشان ہیں کہ اپنی شکایت لے کر جائیں تو کہاں- علی زیدی نے وزیربلدیات سے اپیل کی کہ وہ اپنی حکومت کی بدنامی کا باعث بننے والے اس ادارے کے پرانے پاپی ڈائریکٹرز کو برطرف کریں تاکہ آنے والے افسران میں کچھ خوف ذمہ داری پیدا ہو سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں