عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن کی پھانسی روکنے کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

ممبئی (ایچ آر این ڈبلیو) عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جھوٹ بے نقاب کردیا. مودی سرکار نے کلبھوشن یادو کی پھانسی روکے جانے کا جھوٹ گھڑا تھا جسے عالمی عدالت انصاف نے مستردکردیا. مودی سرکار نے جاسوس کل بھوشن یادیو کو بچانے کیلئے عالمی عدالت انصاف میں صرف درخواست جمع کرائی اور دعویٰ کردیا کہ کل بھوشن کی پھانسی روک دی گئی ہے . عالمی عدالت انصاف نے بھارتی دعویٰ جھوٹ قرار دے دیا ۔عالمی ادارہ انصاف میں درخواست کو حکم نامہ قرار دے دیا،،، کلبھوشن کو بچانے کے لیے بھارت نے جھوٹ کا سہارا لے لیا.بھارتی حکومت اور میڈیا نے دعویٰ کیا کہ عالمی ادارہ انصاف نے بھارتی جاسوس کل بھوشن کی پھانسی روک دی .بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹویٹ کیا کہ عالمی عدالت کے احکامات سے کل بھوشن کی ماں کو آگاہ کردیا .درحقیقت عالمی ادارہ انصاف نے بھارتی درخواست کی صرف پریس ریلیز شائع کی . عالمی ادارہ انصاف نے نہ ہی کوئی حکم نامہ جاری کیا اور نہ ہی پاکستان کے وزیراعظم ہاؤس کو کوئی خط لکھا .پاکستانی دفتر خارجہ کے ذرائع نے بھارتی میڈیا کی خبروں کو گمراہ کن قرار دیا . اور واضح کیا عالمی عدالت انصاف یکطرفہ فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں رکھتی.

اپنا تبصرہ بھیجیں