اداروں میں تصادم کا فائدہ صرف پاکستان کے دشمنوں کوہوگا،خورشیدشاہ

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے وزیراعظم ہائوس کو ڈان لیکس کا ذمہ دارقراردے دیا ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہناتھا کہ قوم کوبتایا جائے ڈان لیکس انکوائری میں رکاوٹ کیا تھی ، دورکیسے ہوئی اداروں میں تصادم کا فائدہ صرف پاکستان کے دشمنوں کو ہوگا ، قوم کو بتایا جائے کہ ڈان لیکس رپورٹ پر ڈیڈ لاک کیوں ہوا؟، مسلہ حل کیسے ہوا ۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے حکومت سے کئی سوالات پوچھ لیے ، وزیراعظم ہائوس ذمہ دار قرار اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پیپلز پارٹی اداروں کی جنگ نہیں چاہتی،بھارت فوج کومتنازع بنانا چاہتا ہے۔واضح رہے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی صاف ستھری ہے ، ثابت ہوچکا ہے کہ منی ٹریل نظر نہیں آتی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں