حافظ سعید کونظربندکرناغیر قانونی اورغیرآئینی ہے

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) لاہورہائیکورٹ نے حافظ سعید کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر مزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 16 مئی تک ملتوی کردی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پرسماعت کی۔ تفصیلات کے مطابق کے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کے توسط سے نظر بندی کے خلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حافظ سعید کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالنا غیر قانونی ہے ۔واضح رہے درخواست میں یہ اعتراض اٹھایا گیا کہ حافظ سعید کونظربندکرناغیر قانونی اورغیرآئینی ہے ۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ حافظ سعید کی نظر بندی کے احکامات کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں