ہائے ری مہنگائی،کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1500روپے میں فروخت

کراچی(ایچ آر این ڈبلیو)ملک میں مہنگائی کو بریک نہ لگ سکا۔ مسلسل چھٹے ہفتے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں بیس کلو آٹے کا تھیلا پندرہ سو روپے میں فروخت ہونے لگا۔بڑھتی مہنگائی عوام کا امتحان لینے لگی۔ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ ایک ہفتے میں آٹے کا بیس کلو کا تھیلا اوسط اٹھائیس روپے مہنگا ہوا۔ چینی کی فی کلو قیمت میں اوسط ایک روپے۔ٹماٹر اٹھارہ روپے اور پیاز آٹھ روپے فی کلو مہنگے ہوئے۔ ایک درجن انڈوں کی قیمت سولہ روپے بڑھ گئی۔ مرغی برائلر نو روپے فی کلو اور آلو ایک روپے اسی پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔ اسی طرح دال چنا، چاول، دہی، لہسن تازہ دودھ، ایل پی جی،گوشت اور کوکنگ آئل بھی مہنگا ہوا۔ آٹے کی قیمت بڑھنے پر لاہور میں نان روٹی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت آٹھ روپے سے بڑھا کر نو روپے کرنے پر غور شروع کر دیا۔۔ ادھر کراچی میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 1500روپے میں فروخت ہونے لگا۔ ادارہ شماریات نے تصدیق کی ہے کہ کراچی میں بیس کلو آٹے کا تھیلا لاہور سے 640 اور اسلام آباد کے مقابلے میں 600روپے مہنگا ہے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں