سی اے اے میں بھرتیوں،تبادلے وتقرریوں پر پابندی

اسلام آباد(ایچ آر این ڈبلیو) سول ایوی ایشن اتھارٹی میں ہر قسم کی نئی بھرتیوں ،تبادلے و تقریوں پر پابندی عائد کر دی گئی ۔۔وفاقی وزیر برائے ایوی ہوا بازی غلام سرور خان کے زیر دستخط نوٹفیکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق بھرتیوں پر پابندی سول ایوی ایشن کے شعبہ سروسز اور ریگولیٹری کے الگ ہونے تک عائد رہے گی۔۔ وزیراعظم کے و ییژن کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی قانونی مسودے کو تیار کرنے میں چھ ماہ لگ سکتے ہیں۔۔قانونی مسودے کی تیاری تک ہر قسم کے انٹرویو، بھرتی، ٹرانسفر و پوسٹنگ پر پابندی عائد رہیگی۔۔لازمی ضرورت کے تحت کی جانے والی بھرتی کہ منظوری وزیر ہوابازی کے آفس سے لی جائے گی۔۔۔ریگولر ڈی جی سی ایوی ایشن کی تعیناتی تک پروموشن اور پہلے سے ایڈورٹائز کی گئی آسامیوں پر بھرتیاں بھی روک دیں گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں