سیالکوٹ کچہری میں تاریخ پرآنےوالوں پر مخالف پارٹی کی شدید فائرنگ

سیالکوٹ (ایچ آر این ڈبلیو) سیالکوٹ کچہری 8 بجے تاریخ پر آنے والوں پر مخالف پارٹی کی شدید فائرنگ، فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص جانبحق اور ایک عورت سمیت تین راہگیر شدید زخمی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق عدنان ولد محمد اسلم قوم کشمیری ساکن محلہ کشمیریاں اور خواجہ طاہر مختار ولد مختار ساکن محلہ کشمیریاں مقدمہ قتل کی تاریخ پیشی پر آئے ہوئے تھے جن پر مخالف فریق نے فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر عدنان ہلاک ہوگیا ہےجبکہ طاہرمختار اور راہگیر1محمد انور ولد اکبر علی ساکن بھرتھ 2محمد افضل ولد بشیر قوم آرائیں ساکن مراد پور زخمی ہوئے ہیں، ایس ایچ او سول لائنز اورڈی ایس پی سٹی سرکل پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں3 مشکوک افراد کو حراست میں لےلیاگیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون و انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں