خالو نےسالی کی بیٹی کوزیادتی کانشانہ بنادیا،بچی دوران علاج دم توڑگئی

اوکاڑہ(ایچ آر این ڈبلیو) پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں خالو نےسالی کی بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، بچی دوران علاج دم توڑ گئی، تفصیلات کےمطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں فور ایل میں خالو نے سالی کی بیٹی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا، حاملہ ہونے کے بعد حمل ضائع کروانے کے دوران بچی انتقال کرگئی، بچی سے زیادتی کے الزام میں ملزم خالو غلام انور اور اس کی بیوی ساجدہ بی بی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ والدین کے جھگڑے کے باعث لڑکی خالو کے پاس رہتی تھی، مبینہ طور پر ملزم خالو غلام انور اور اس کی بیوی ساجدہ بی بی حراست میں لے لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں