جعلی سیاسی مقدمات سے نہیں ڈریں گے، مرتضیٰ وہاب

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ جعلی سیاسی مقدمات سے نہیں ڈریں گے۔ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اٹھارہ اکتوبر کو متحدہ اپوزیشن کے تاریخی جلسے کادعویٰ کردیا۔۔انہوں نے عمران خان کی حکومت نہ چلنے کی پیش گوئی کردی۔۔کہا عوام نااہل حکومت کا نوٹس لے رہی ہے۔ یہ جو جعلی مقدمات بنائے جا رہے ہیں کارکنوں پر سن لیں پیپلز پارٹی ایسے جعلی مقدمات سے پہلے گھبرائی تھی نہ اب گھبرائے گی۔ مرتضی وہاب نے الزام لگایا کہ اس حکومت کے نعرے کچھ اور عمل کچھ اور ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ جعلی سیاسی مقدمات سے نہیں ڈریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں