کے الیکٹرک کے پہلے لیڈز گولڈ سرٹیفائیڈ کسٹمر کیئر سینٹر کا افتتاح

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کے الیکٹرک کے پہلے لیڈز گولڈ سرٹیفائیڈ کسٹمر کیئر سینٹر کا افتتاح کردیا گیا۔۔کسٹمر کیئر سینٹر ٹیپو سلطان میں ہفتے کے ساتوں دن خدمات فراہم کی جائیں گی۔کسٹمر کیئر سینٹر میں گرین انوائرمنٹ سسٹم کے تحت شمسی توانائی سے سالانہ ایک لاکھ 24ہزار کلوواٹ بجلی کی بچت ہوگی۔۔ افتتاحی تقریب میں وفاقی محتسب کراچی آفس کے انچارج اے ڈی خواجہ نے ”ماحولیاتی استحکام کیلئے کے الیکٹرک کے اقدام کو سراہا۔۔لیڈرشپ ان انرجی اینڈ انوائرمنٹ ڈیزائن سرٹیکفیٹ۔۔یونائیٹڈ اسٹیٹس گرین بلڈنگ کونسل کی جانب سے دیا جاتا ہے۔۔جو اس بات کی تصدیق ہے کہ کسی بھی عمارت کو توانائی کی کارکردگی اور ماحولیاتی تحفظ کے عالمی معیار کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے ۔۔ کے الیکٹرک کے اقدامات کے تحت 2009سے 2020تک توانائی کی بچت کے اقدام کے تحت 10لاکھ میٹرک ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی واقع ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں