حکومت سندھ کا ایک بڑا کارنامہ،خصوصی افراد کوخصوصی شناختی کارڈ کااجراء

کراچی(ایچ اراین ڈبلیو)غیر سرکاری تنظیم ناؤ ڈی پی ڈی اور سندھ حکومت نے ضلع سجاول میں 100 سے زائد خصوصی قومی شناختی کارڈزاور150 سے زیادہ معذوری سرٹیفکیٹ اجراء کرنےسےمتعلق ایک تقریب منعقد کی۔وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائےمحکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ سید قاسم نوید قمر تقریب کےمہمان خصوصی تھےجبکہ سیکر یٹری پرویز احمد سیہڑ ، اے ڈی سی سجاول ، اور نائب صدر ناؤ ڈی پی ڈی رونک لکانی بھی اس کیمپ میں موجود تھے۔ کیمپ کامقصد خصوصی افراد کو بغیرکسی دشواری کےایک ہی جگہ خصوصی قومی شناختی کارڈزورمعذوری سرٹیفکیٹ کی فراہمی تھا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر عمیر احمد نے کہا کہ شناخت ایک بنیادی انسانی حق ہے ۔ ہمیں سینکڑوں خصوصی افراد کوقومی شناختی کارڈز کی فراہمی کےلئے سجاول کا سفر کرنا پڑا جو ہمارے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ حکومت سندھ نے خصوصی افراد کو معاشرے کا مفید اور کار آمد شہری بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں ان کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ خصوصی افراد ہر معاشرے کا لازمی حصہ ہوتے ہیں اور انہیں ساتھ لیکر چلنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے کیمپ کے انعقاد سے خصوصی افراد کی حوصلہ آفزائی ہوتی ہے اور ان کا حکومت پر اعتماد بڑھتا ہے۔ ہمیں خصوصی افراد سے متعلق اپنی سوچ میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ پرویز احمد سیہڑ نے کہا کہ ہر شخص اپنے روئیے میں تبدیلی لائے اور خصوصی افراد کو معاشرے میں آگے بڑھنے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں