سندھ ہائی کورٹ نے ایم پی ایزکواپنی نگرانی میں کتامارمہم کی نگرانی کا حکم دیدیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ ہائی کورٹ نے ایم پی ایز کو کتا مار مہم کی نگرانی کا حکم دے دیا مختلف اضلاع کے افسران کی جانب سے پیش کردہ کتا مار مہم رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ،کتوں کے کاٹنے کے پانچ ہزار سے زائد واقعات ہوئے ہیں لیکن مقدمات صرف چند درج ہوئے ہیں۔ عدالت عالیہ کے ریمارکس تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر کے ڈبل بینچ نے صوبے میں بڑھتے ہوئے سگ زیدگی کے واقعات کے خلاف داخل آئینی پٹیشن کی سماعت کی، سماعت کے دوران عدالت عالیہ میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے محکمہ بلدیات، روینیو اور محکمہ صحت کے حکام نے اپنے اپنے اضلاع کی کتا مار مہم اور اس کے حوالے سے داخل ہونے والے مقدمات کی رپورٹ پیش کی لیکن اس پر عدالت عالیہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پیش کردہ رپورٹ کو مسترد کردیا اور ریمارکس دیئے کہ کتوں کے کاٹنے کے پانچ ہزار سے زائد واقعات پیش آئے ہیں لیکن مقدمات صرف چند ایک ہی درج کیے گئے ہیں غریب لوگوں کے بچوں کو کتے کاٹ رہے ہیں لیکن اس طرف کوئی توجہ دینے کو تیار نہیں ہے، سرکاری افسران صرف فنڈز ہڑپ کرنے میں مصروف ہیں کوئی اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا ہے، انتظامیہ جواب دے کہ مردہ کتوں کو کہاں دفن کیا جاتا ہے، اگر کچرہ کنڈی میں پھینکا جاتا ہے تو یہ مزید نقصان دہ بات ہے، عدالت عالیہ نے اس موقع پر اس حوالے سے افسران کی کار کردگی پر عدم اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے سندھ سے تعلق رکھنے والے ایم پی ایز کو اپنے اپنے علاقوں میں کتا مار مہم کی نگرانی کرنے کا حکم جاری کیا اور بعد ازاں سماعت 16 فروری تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں