جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی ویسٹ کاسرجانی تھانےپرچھاپہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی ویسٹ کاسرجانی تھانےپرچھاپہ،پولیس نےغیرقانونی حراست میں رکھے تین نوجوانوں کوغاٸب کردیا-جوڈیشل مجسٹریٹ نےایس ایچ او سرجانی کوکل ریکارڈ سمیت ڈسٹرکٹ ایںڈ سیشن جج کے پاس پیش ہونے کاحکم دےدیا۔سرجانی ٹاون کےرہاٸیشی فداحسین نےلیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ کےتوسط سےسیشن جج ویسٹ کی عدالت میں حبس بے جاء کی درخواست دایر کی تھی-پولیس نےمیرےتین بیٹوں مدنی,ارباز , معراج کو گھر سے اٹھاکر غیرقانونی حراست میں رکھاہواہے۔تھانےکےچکرلگاکرتھک گیاہوں پولیس میر ے بیٹوں کو غیر قانونی حراست سے رہا نہیں کررہی ہے-اربازاور اس کےبھاٸیوں کی جان کوخطرہ ہے پولیس ان کو جھوٹے مقدمے میں ملوث کردے گی۔پولیس کی غیر قانونی حراست سے تینوں نوجوانوں کو رہا کرایا جاے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ نےجوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ کورٹ نمبر 15 شفقت حیسن نایچ کوتھانےپرچھاپہ مارنےکاحکم دیا۔لیکن چھاپے سےپہلےہی پولیس نےتینوں نوجوانوں کوغاٸب کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں