کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی 2 دہشت گرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو)سی ٹی ڈی نے سریاب روڈ پر کارروائی کرکے 2 خطرناک دہشت گرد گرفتار کرکے دھماکا خیز مواد اور بم بنانے میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کرلیے۔سی ٹی ڈی حکام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سی ٹی ڈی پولیس نے کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 خطرناک دہشت گردگرفتار کرلیے، دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور بم بنانے میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کئے گئے ہیں۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے، دہشتگردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی کوئٹہ میں مقدمہ کے بعد مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں