کراچی کبڈی کلب نےجیت کا سہرااپنے نام سجالیا،30پوائنٹ حاصل کئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سندھ کبڈی ایسوسی ایشن کے زہر اھمام سندھ میں کبڈی کی ترقی کے لئے سندھ کبڈی ایسوسی ایشن نے بیچ پر استحکام پاکستان کبڈی میچ کرایا جس میں سندھ الیون کبڈی کلب اور سپر کراچی کبڈی کلب کے درمیان ایک بہت زبردست اور دلچسپ مقابلے کے بعد سپر کراچی کبڈی کلب نے 30 پواٸنٹ حاصل کرکے جیت کاسہرا اپنے نام سجایا۔ جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑی تبسم جٹ، اور امجد حسین نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا بعد اذاں رنر اپ ٹیم کے کیپٹن اور ونر ٹیم کے کیپٹن نے مہمان خصوصی۔ جنرل سیکریٹری (KCSA) خالد رحمانی سے انعامی ٹرافیاں وصول کیں اور بہترین ایونٹ کروانے پر دونوں ٹیموں کی انتظامیہ نے سندھ کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسلم خان، سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کاشف احمد فاروقی، محمّد تقی، قدسیہ راجہ اور تمام ایسوسی ایشن عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں