ڈی جی ایل ڈی اے کوضمانت پررہاکرنیکا حکم دیدیا،لاہورہائیکورٹ

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)لاہور ہائیکورٹ نے ٹرائل میں تاخیر کی بیناد پر ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو ضمانت پر رہا ‏کرنے کا حکم دے دیا ہے اور قرار دیا کہ ملزم کو پراسیکیوشن کے رحم و کرم پر چھوڑ نہیں چھوڑا ‏جاسکتا.-لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے احد چیمہ کی درخواست ‏ضمانت پر سات صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیصلہ میں قرار دیا کہ ملزم کو غیر معینہ عرصے کے لئے پراسیکیویشن کے رحم و کرم پر نہیں ‏چھوڑا جاسکتا. عدالت نے فیصلہ میں نشاندہی کی کہ ریفرنس کی سماعت 66 مرتبہ التواء کا شکار ‏ہوئی جس میں پراسیکیویشن نے 24 مرتبہ التواء کی استدعا کی. عدالت نے قرار دیا کہ احتساب ‏عدالت کے آرڈر شیٹ سے تاخیر کے زمہ دار دونوں فریق ہیں.-

اپنا تبصرہ بھیجیں