جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ،اقدام قتل کا اشتہاری گرفتار

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہورشارق جمال خان کی ہدایات پرجرائم پیشہ افراد کےگردگھیرا تنگ کردیاگیا-شہری حاجی شعیب کو فائرنگ کرکے زخمی کرنیوالا اشتہاری ملزم توقیر عرف رومیو گرفتار-ملزم نے معمولی تلخ کلامی کی رنجش پر شہری پر فائرنگ کر دی تھی-ملزم کی فائرنگ سے شہری حاجی شعیب کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی-گرفتارملزم رومیو اقدام قتل کے مقدمے میں لاہور پولیس کو ایک سال سے مطلوب تھا-ملزم توقیر عرف رومیو کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں اقدام قتل کے متعدد مقدمات ٹریس کرلئے گئے-انچارج انویسٹی گیشن غازی آباد قمر ساجد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کیا-جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی-ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی طرف سے سفاک ملزم کی گرفتاری پرپولیس ٹیم کو شاباش دی-

اپنا تبصرہ بھیجیں