گھروں میں چوری کی وارداتیں کرنیوالی مہوش گرفتار،سامان برآمد

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ۔گھروں میں چوری کی وارداتیں کرنیوالی ملزمہ مہوش کوگرفتارکرلیا-واضح رہے کہ ملزمہ مہوش سے35تولے سونا اورتقریباً2لاکھ روپے نقدی برآمد کرلئے گئے ہیں-مہوش گھروں میں کام کے بہانے داخل ہوتی اور قیمتی اشیاء چوری کرکے فرار ہو جاتی تھی-ملزمہ مہوش نے3ماہ قبل گھر میں 40تولہ سونا چوری کرنےکی واردات کی تھی-انچارج انویسٹی گیشن ستو کتلہ محمد آصف رضانے اپنی ٹیم کےہمراہ ملزمہ کوگرفتار کیا-جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی-ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی طرف سے ملزمہ کی گرفتاری اور برآمدگی پرپولیس ٹیم کو شاباش۔

اپنا تبصرہ بھیجیں