بلوچ پاڑہ جہانگیرروڈ میں رینجرزکی کارروائی،بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے بلوچ پاڑہ جہانگیر روڈ میں مشترکہ کارروائی کرتےہوئےبدنام زمانہ منشیات فروش شاہنواز بلوچ عرف شانوکوگرفتار کرلیااورملزم کےقبضےسے300گرام آئس اور 30 بور پسٹل بمعہ راونڈبرآمد کرلیا گیا۔تفصیلات کےمطابق ملزم آئس،ہیروئن اور چرس بڑے پیمانے پر منشیات فروشی میں ملوث ہے۔ ملزم منشیات حب چوکی بلوچستان سےسودیف بلوچ اوراماں شمع نامی عورت سےخرید کرلاتاہے۔ملزم اپنےدیگرساتھیوں کےساتھ مل کر گرومند ،لسبیلہ ،PIBکالونی اور جمشید روڈ پر منشیات فروحت کرتے ہیں۔ملزم تقریباًماہانہ 5 لاکھ روپے سے زائد منشیات فروخت کرتا ہے۔دوران تفتیش ملزم نےاعتراف کیااس سےپہلےبھی متعدد بار جیل جاچکا ہے۔ملزم کےدیگرساتھیوں کی گرفتاری کےلیےچھاپےمار ے جا رہےہیں۔گرفتار ملزم کو بمعہ اسلحہ قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پرقریبی رینجر ز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر0347-9001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں