ساماروپولیس کی کارروائی،مقدمہ قتل میں مفرورملزم گرفتار

عمرکوٹ(ایچ آراین ڈبلیو)سامارو پولیس کی ایک اور کامیاب کارواٸ، 24 گھنٹوں میں مقدمہِ قتل میں مفرور مرکزی ملزم گرفتار۔ایس ایس پی عمرکوٹ مختار احمد کی ہدایات پر پورے ضلعے میں عمرکوٹ پولیس کا جراٸم و جراٸم پیشہ افراد، سماج دشمن عناصر، دیسی شراب، منشیات، گٹکا مین پڑی کے خلاف کارواٸیوں کا سلسلہ جاری ہے۔یاد رہے کہ پولیس تھانہ سامارو نے ایک اور کامیاب کارواٸ کرتے ہوۓ، مقتول رانو کولھی قتل کے مقدمے میں مفرور مرکزی ملزم عطا محمد لنجوانی کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ ملزم کے زیرِ استعمال موٹر ساٸیکل بھی ضبط کر لی گٸ۔گزشتہ روزملزم عطامحمد اورساتھی ساٸیں دادلنجوانی پر راموں کولھی کی مدعیت میں کراٸم نمبر59/2021 دفعہ 451.302.34 تعزیرات پاکستان کے تحت پولیس تھانہ سامارو پر مقدمہ درج کیا گیا تھا، دوسرے نامزد ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں