مقتول بھیرو کولھی قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان گرفتار

عمرکوٹ(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی عمرکوٹ مختار احمد کے احکامات پر دو روز قبل پولیس تھانہ کنری پر مدعی دھیرو کولھی کی مدعیت میں غلام حیدر، مرتضی، محسن آراٸیں اور بابر راجپوت پر مقتول بھیرو کولھی کے قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ کنری پولیس نے کامیاب کارواٸ کرتے ہوۓ مقدمے میں مطلوب ملزم مرتضی اور غلام حیدر آراٸیں کو گرفتار کرلیا ہے۔ دیگر نامزد ملزمان کی بھی جلد از جلد گرفتاری عمل میں لاٸ جاٸیگی۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزمان کراٸم نمبر 70/2021 دفعہ 302. 376. 114.511.337F1 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مطلوب تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں