شہریوں کی چوری شدہ کاریں آن لائن ٹیکسی سروس میں چلنے کا انکشاف

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کے شہریوں کی چوری شدہ کاریں آن لائن ٹیکسی سروس میں چلنے کا انکشاف،شہریوں کی چوری کی گئی کاروں کے ساتھ ہوتاکیا ہے؟ گرفتار ملزمان نے سب بتا دیا-اے وی ایل سی نے انتہائی مطلوب بین الصوبائی کارلفٹر گینگ گرفتار کیا-گرفتار ملزمان کا تعلق کراچی اور بلوچستان خضدار سے ہے-ملزمان میں سرکاری ادارے کے 2 اہلکاروں سمیت 5 ملزمان شامل ہیں-ساربان عرف پپو،راشد منہاس، ریحان، راناعثمان اور سرفراز ملزمان میں شامل ہیں-ملزمان سے مختلف علاقوں سے چوری شدہ 5 کاریں برآمد-دوران تفتیش ملزمان کےحیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں-شہریوں کی چوری شدہ کاریں آن لائن ٹیکسی سروس میں چلتی ہیں-گرفتار ایک ملزم معروف کار کمپنی میں ٹیکسی سروس چلواتا ہے-ملزمان آن لائن ٹیکسی سروس کے علاوہ رینٹ کار پر بھی کاریں دیتے ہیں-گرفتار ملزمان میں کراچی کا کارلفٹر، بلوچستان کا خریدار بھی شامل ہیں-ملزمان میں ایک سویلین اور 2 اہم سرکاری ادارے کے ملازمین شامل ہیں-3 ملزمان کو اسسٹنٹ کمشنر خضدار 1 کو کراچی میں گرفتار کیا-ملزمان کی سفاکیت کا اندازہ ایک واقعے سے لگایا جاسکتا ہے-2021 میں بلدیہ ٹاون میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوا-ایمبولینس میں لاش روانہ ہوتے ہی ملزمان حادثے کا شکار کار لے اڑے-کار کو بلوچستان میں سستے داموں فروخت کردیا گیا-گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کی جارہی ہے، مذید تفتیش جاری ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں