خدیجہ حملہ کیس،سزامیں چھوٹ کے حوالے سے سوالات اٹھنے لگے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)خدیحہ حملہ کیس کے مجرم شاہ حسین کی سزا میں چھوٹ کے حوالے سے سوالات اٹھنے لگے سپریم کورٹ نے مجرم شاہ حسین کو 5سال قید کی سزا سنائی تھی لیکن مجرم کو ڈیڑھ سال قبل رہائی مل گئی۔اس حوالے سے ایڈووکیٹ خدیجہ صدیقی کا کہنا ہےکہ یہ بات میرے لیےبھی حیرت کاباعث تھی کیونکہ مجھ سے کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا گیا لیکن ہمارے قانون میں اس بات کی گنجائش ہے کہ مجرم کو اس کی چال چلن پر قید میں چھوٹ دی جاتی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈووکیٹ خدیجہ صدیقی نے کہا کہ مجرم کو اس کی سزا میں اتنی بڑی رعایت کس بنیاد پر ملی، اس بارے میں مجھے کسی نے کچھ نہیں بتایا تھا اور اسے رہا کردیا گیا، قانون میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں