خوفناک زلزلے نے میکسیکومیںتباہی مچادی،شدت 7.0ریکاڈ کی گئی

میکسیکو سٹی(ایچ آراین ڈبلیو)خوفناک زلزلے نے میکسیکو میں تباہی مچادی، جنوب مشرقی علاقے میں منگل کی رات زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔امریکا کے زلزلہ پیمائی کے مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.0 تھی جس کے جھٹکے میکسیکو سٹی تک محسوس کیے گئے, جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر کھلے مقامات کی جانب چلے آئے۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس کی وجہ سے کم از کم ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ زلزلے کی شدت سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور متاثرہ علاقوں میں بجلی کے نظام کی معطلی کی بھی اطلاع ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق زلزلے کا مرکز سیاحتی مقام اکاپلکو کے پاس تھا تاہم وہاں سے تقریباً سوا دو سو کلو میٹر دور میکسیکو سٹی میں بھی اس کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور علاقے کی عمارتیں لرز گئیں۔زلزلے کی وجہ سے سب سے پہلے جس شخص کی موت کی اطلاعات ملی اس کا تعلق گویوکا سے بتایا جاتا ہے۔ حکام نے مقامی میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ متاثرہ شخص پر ایک بجلی کا کھمبا گرا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں