بھارت اورانگلینڈ کے درمیان پانچواں اورآخری ٹیسٹ منسوخ کردیا گیا

اولڈٹریفورڈ(ایچ آراین ڈبلیو)کورونا کیسزمیں اضافےکےباعث بھارت اورانگلینڈ کےدرمیان پانچواں اور آخری ٹیسٹ منسوخ کردیاگیا۔فصیلات کےمطابق بھارت اورانگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کےدرمیان ٹیسٹ سیریزکا آخری میچ آج سے ‘اولڈ ٹریفورڈ’ میں کھیلا جانا تھا تاہم اب پانچواں میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔سیریز کے دوران بھارتی ہیڈ کوچ روی شاستری، بولنگ اور فیلڈنگ کوچ کورونا کا شکار ہوئے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں اور کوچز کی بےاحتیاطی سے کورونا مزید پھیلا، مانچسٹر ٹیسٹ سے پہلے بھارتی ٹیم کے ایک اور اسپورٹ اسٹاف وائرس میں مبتلا ہوئے۔ وبا کی موجودہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے میچ منسوخ کیا گیا۔بھارت کو سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے اس طرح اب چار میچوں کی سیریز بھارت کے نام رہی۔یاد رہے کہ 7 ستمبر کو بھارت نے انگلینڈ کو چوتھے ٹیسٹ میچ میں 157 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1- 2 کی برتری حاصل کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں