حائل ریجن میں زہرخورانی کے نتیجے میں 51افراداسپتال منتقل

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب کے حائل ریجن میں زہر خورانی کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 51 افراد کو اسپتال منتقل کرنا پڑا، تاہم تمام شہریوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ریجن کے گورنر شہزادہ عبدالعزیز بن سعد نے بقعا کمشنری میں 51 افراد کے زہر خورانی کا شکار ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مقامی ہوٹل میں کھانا کھانے کے باعث پیش آیا، متعلقہ ادارے نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ متاثرہ افراد میں سے کئی کی حالت بہتر ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں