سعودی عرب میں گاڑیوں کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے،پیشن گوئی

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب میں گاڑیوں کی خرید وفروخت میں دلچسپی رکھنے والوں نے پیش گوئی کی ہے کہ یہاں نئی اور پرانی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا ماننا ہے کہ مملکت میں آئندہ مرحلے میں پرانی اور نئی دونوں گاڑیوں کے نرخ بڑھیں گے، گاڑیوں کی قیمتیں بڑھنے کا سبب کوروناوائرس بھی ہوسکتا ہے۔سعودی ماہراحمد الحربی کا گاڑیوں کے مہنگے ہونے کے اسباب کے حوالے سے کہنا تھا کہ کورونا وبا اور امریکا وچین کے درمیان اقتصادی بحران کے باعث ای چپس کی پیداوار کم ہونے سے بحران جیسے حالات ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ای چپس کی قلت سے گاڑیوں کی پیداوار پر اثر پڑا ہے، ایک گاڑی میں بہت سارے کنٹرول یونٹس استعمال ہوتے ہیں، کنٹرول یونٹس میں چپس کا استعمال ہوتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پرانی گاڑیوں کے نرخوں میں بھی اضافہ ہوگا اس کی وجہ یہ ہوگی کہ فاضل پرزوں کی صنعت الیکٹرانک چپس کی کمی کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے، اس لیے پرانی گاڑیوں کی قیمتیں بھی بڑھ سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں