سفری پابندی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر جواب پیش

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی حکومت نے سفری پابندی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر جواب پیش کیا ہے۔مملکت میں محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) سے ایک شہری نے آن لائن استفسار کیا کہ سفری پابندی کے باعث غیرملکی ملازمین کو دی گئی رعایت(اقامے اور خروج وعودہ میں خودکار طریقے سے توسیع) نہیں ملی، ایسی صورت میں کیا جائے گا؟۔جوازات نے وضاحت پیش کی کہ سعودی ایوان شاہی کی جانب سے ممنوعہ ممالک میں رہنے والے اقامہ ہولڈر تارکین کی سہولت کے لیے سعودی محکمہ جوازات اور قومی مرکز برائے مصنوعی ذہانت کے تعاون و اشتراک سے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کا عمل جاری ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے مزید بتایا کہ اقامے اور ویزے کی توسیع کا سلسلہ جاری ہے، اس ضمن میں جوازات کے کسی دفتریا کسی اور ادارے سے رابطہ کرنے کی ضرورت نہیں، اپنی باری کا انتظار کریں۔البتہ وہ شہری جنہوں نے سعودی عرب میں ہی کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لیں اور پھر ممنوعہ ممالک گئے تو وہ براہ راست مملکت آسکیں گے ان پر سفری پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں