ٹریفک پالیسی اورجرمانے کے طریقہ کارمیں تبدیلیوں کا امکان ہے

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب میں ٹریفک پالیسی اور جرمانے کے طریقہ کار میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔سعودی حکومت نے ٹریفک خلاف ورزیوں کی پالیسی اور جرمانےوصول کرنےکا طریقہ کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مملکت میں نئی پالیسی کے تحت ٹریفک جرمانے کی وصولی کی مقرر ہوگی اورمتعینہ تاریخ کےاندر جرمانہ جمع کرناہوگا، مقررہ وقت پر جرمانہ جمع نہ کرانے والے کو ٹریفک کورٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ٹریفک کورٹ خلاف ورزی کرنے والے کو جرمانہ ادا کرنے کا پابند بنائے گی، یہ اقدام ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔سعودی حکومت 2016 سے ٹریفک سلامتی کے نظام کو بہتر اور مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہے، ٹریفک خلاف ورزیوں سے ہونے والی اموات اور حادثات کم کرنا اہم مشن ہے۔خیال رہے کہ سعودی حکومت 2016 سے ٹریفک سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے باعث ٹریفک حادثات 34 فیصد کم کرنے میں کامیاب ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں