سفری پابندیاں ختم کرنیکااصول غیرملکیوں پر بھی لاگوہوگا

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سفری پابندیاں ختم کرنے کا اصول مقیم غیرملکیوں پر بھی لاگو ہوگا۔مملکت کی وزارت داخلہ نے اہم وضاحت جاری کی ہے کہ سعودی عرب نے جن ممالک پر عائد سفری پابندی اٹھائی اس سے مقامیوں سمیت یہاں مقیم غیرملکیوں کو بھی فائدہ ہوگا، یہ اصول مذکورہ افراد کے لیے بھی ہے۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سفری پابندیاں ختم کرنے کا اصول سعودی شہریوں پر ہی نہیں بلکہ مقیم غیرملکیوں پر بھی لاگو ہوگا، تارکین وطن بھی مستفید ہوسکتے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت کے ترجمان طلال الشلھوب کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں جن ملکوں پر سے سفری پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کا فائدہ سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں دونوں کو ہوگا۔انہوں نے یہ بھی وضاحت کردی کہ جن ممالک سے سفری پابندی اٹھائی گئی ہے ان کے شہری سعودی عرب آ سکیں گے بشرطیکہ وہ اب تک ممنوعہ فہرست میں شامل ممالک سے نہ گزرے ہوں۔جبکہ جو شخص بھی پابندی والے ممالک گیا ہوگا اسے مملکت آنے سے قبل 14 روز اجازت یافتہ ممالک میں سے کسی ایک ملک میں گزارنا ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں