امریکی صدر اوربھارتی وزیراعظم رشتہ داربن گئے

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکا کے صدر نے بھارتی وزیراعظم سے سوال کیا ہے کہ کیا ہم رشتہ دار ہیں جس پر نریندر مودی نے مذاق میں کہا کہ ہاں ۔اس کے بعد دونوں کھلکھلا کر ہنس دیئے ۔امریکی صدر جوبائیڈن اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان یہ مکالمہ وائٹ ہاؤس میں ایک اہم ملاقات کے درمیان ہوا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق جمعہ کے روز امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں انڈین وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کی ۔ دوطرفہ امور پر بات چیت کے بعد غیررسمی گفتگو میں امریکی صدر جوبائیڈن نے نریندر مودی سے کہا کہ 1971 میں جب انہیں پہلی مرتبہ کانگریس کے لیے منتخب کیا گیا تو انہیں معلوم ہوا ہے کہ بھارت میں بھی بائیڈن فیملی کی ایک شاخ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں