چہلم امام حسین،داتاعلی ہجویری کے عرس کے دنوں میں ڈبل سوارپرپابندی عائد

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)چہلم حضرت امام حسینؓ اورعرس داتا علی ہجویریؒ کےآخری روز کیلئےپولیس کی جانب سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیےگئے۔موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اورموبائل فون سروس معطل رہےگی۔اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنزسہیل چوہدری کی پولیس جوانوں کوالرٹ رہنے کی ہدایت ۔ انہوں نے کہا کہ چہلم کے مرکزی جلوس کے شرکاء کوبھرپورسکیورٹی کی فراہمی یقینی بنائی جائےگی۔جلوس و دربار کے شرکاء کو مکمل تلاشی کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جائے۔سہیل چوہدری نےکہا کہ زائرین لنگرتقسیم کرنےکیلئےکھلےمقامات کا رُخ کریں اور رش والی جگہوں سےپرہیزکریں۔ڈی آئی جی آپریشنز نےکہا کہ لاہور پولیس کے10ہزارسےزائد افسران وجوان فرائض انجام دے رہےہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولنگ ٹیمیں دربار کے اطراف موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں ۔ عزاداری جلوس کے راستوں پر سنائپرز گردونواح کڑی نظر رکھیں ۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ عمل میں لائی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں